پشاورزلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل تھری کا ٹائٹل جیتنے کیلیے پرعزم
کراچی میں پی ایس ایل فائنل معرکے سے قبل نیوز کانفرنس میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت اچھی جگہ ہے۔ہمیشہ یہاں کھیل کرلطف اندوز ہوتا ہوں۔ ٹورنامنٹ کے آخری پانچ میچ ناک آؤٹ کی طرح تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کی جارحانہ فارم سے متعلق سوال پرانکا کہنا تھا کہ پشاورزلمی کےکامران اکمل بھی بہترین فارم میں ہیں۔اورفائنل میں بھی اپنا رنگ دکھائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائم مقام کپتان جے پی ڈیومنی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان سپرلیگ کے فائنل کےلیے بھرپور تیاری کی ہے۔میچ میں کامیابی کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامران اکمل کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ وقار یونس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق زخمی ہیں، ان کی ٹیم میں شمولیت کافیصلہ آج ہوگا۔ کامران اکمل کی قومی ٹیم میں شمولیت بارے ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کامران اکمل قومی ٹیم کیلیےسلیکٹ ہوگا۔ کامران اکمل کی بطور فیلڈر صلاحیتوں پرشبہات ہیں۔ پی ایس ایل کا پاکستان میں آنا خوش آئند ہے