جنگ زدہ ملک شام کے شہرادلب میں کاربم دھماکے میں سات افراد ہلاک، پچیس زخمی
غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کے شمال مشرقی شہرادلب میں کاربم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد مارے گئے۔دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔امدادی ٹیموں نے دھماکے کے مقام سے زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کسی بھی دہشت گرد گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔شام کے کئی علاقے میدان جنگ بنے ہوئے ہیں۔مشرقہ غوطہ میں شامی فوج کی بمباری جاری ہے توعفرین میں ترک فوج کا آپریشن بھی جاری ہے۔اقوام متحدہ حکام کے مطابق شام میں جاری جنگ کے دوران اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں