جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی کی بال ٹیمپرنگ پکڑی گئی
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ اور بین کرافٹ نے بال ٹمپرنگ کا اعتراف بھی کرلیا۔ جنوبی افریقی دورے میں تیسرا ٹیسٹ نیولینڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے دوران جب بال بین کروفٹ کے پاس پھینکی گئی تو انہوں نے پیلے رنگ کی ٹیپ سے بال کو رگڑنے کی کوشش کی، جسے ٹی وی کیمروں میں واضح طور پردیکھا جاسکتا ہے۔۔ کرکٹ حلقوں کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑی اور کوچ ڈیرن لیمن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔۔ سوشل میڈیا پر اس سارے واقعے کاماسٹر پلان ڈیرن لیمن کوٹھہرایا جارہا ہے۔