نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل سے قبل ایونٹ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی ہوگی

جس میں نامور گلوکار شائقین کو محظوظ کریں گے،، کراچی اسٹیڈیم میں آج شام 6 بجے ہونے والی اختتامی تقریب میں گلوکارعلی ظفر، شہزاد رائے، عائمہ بیگ، فرحان سعید اور سٹرنگز بینڈ پرفارم کریں گے، فائنل کے بعد شاندارآتشبازی بھی کی جائے گی،، شہر قائد کے باسی کو سالوں بعد یہ مناظر دیکھنے کا موقع ملے گا،مشہور گانوں میں شائقین کرکٹ خوب جھومیں گے ،واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب دبئی میں ہوئی تھی جس میں امریکی گلوکار جسٹن ڈیرولو، پاکستان کے نامور گلوکاروں عابدہ پروین، علی ظفرودیگرنے پرفارم کیا تھا،