شہید بے نظیربھٹو کی تربیت کی بدولت یہاں تک پہنچی،

کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ وہ شہید بے نظیربھٹو کی تربیت کی بدولت یہاں تک پہنچی، حادثاتی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کل شراکت سے چیئرمین سینیٹ لانے کی بات کی، ذمہ دارعہدوں پر ذمہ دارانہ بات کرنا چاہیے،موجودہ ملکی صورتحال میں ہمیں نفرتوں سے دور رہنا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ پی ایس ایل کا جنون پورے ملک میں ہے، اسلام آباد انکا دوسرا گھر پشاور زلمی بھی ہماری ٹیم ہے، پی ایس ایل کے انعقاد سے شہرقائد کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دوہزاراٹھارہ الکیشن کا سال ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت کا علم بلند رکھے گی