کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد شہرقائد کے پھر سے روشنیوں کا شہر بننے کی دلیل ہے, وزیر مملکت مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا ملک سے اندھیرے مٹانے، امن کو بحال اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا۔ قوم کی لازوال قربانیاں شہر قائد میں امن کی بحالی اور خوشیوں میں شامل ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تمام قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،ان کی آمد سے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں اور قوم کا جذبہ بڑھا رہی ہیں۔مسلم لیگ ن پورے ملک کو ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنارہی ہے۔کراچی کی خوشیوں پر پوری قوم اور بالخصوص کراچی کی عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔اللہ تعالی ہمارے وطن پر یہ بہار اور اس کی خوشیاں سدا سلامت رکھے