اہلیانِ کراچی کے لئے خوشی کی خبر،شہرِقائد میں پاکستان سپر لیگ کے سپر مقابلے کے دوران موسم قدرے معتدل رہے گا
کراچی کا موسم پی ایس ایل فائنل کی تفریح کا لطف دوبالا کر دے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شام تا رات کے اوقات میں درجہ حرارت26 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے جو پی ایس ایل کیلیے آئیڈیل موسم ہے,محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا درجہ حرات کم از کم 20 جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ گزشتہ دوروز سے شہر میں چلنے والی،سمندری سمت کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع جبکہ شمال مغربی ہوائیں چل پڑی ہیں جس کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوگا۔ نمی کےتناسب میں کمی سےحبس بھی خاصی کم ہوگی,محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب،13فیصد رہنے کا امکان ہے جس سے موسم خوش گوار رہے گا۔ شام ڈھلنے پر درجہ حرارت انتہائی تیزی سے کم ہوگا۔موسم کا حال بتانے والوں نےپیش گوئی کی ہے کہ ہوامیں نمی کاتناسب کم ہونے اور ہواکی رفتار15کلومیٹر تک ہونے کےباعث کھلاڑیوں کوبھی دورانِ کھیل دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑےگا