پوری دنیا کو کراچی میں امن نظر آرہا ہے کیونکہ ہمارے بہادر شہدا نے اس کیلئے اپنا خون بہایا ہے،چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی
پی ایس ایل تھری فائنل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ آج سب لوگوں کی دعائیں اللہ نے قبول کی ہیں،، جس کی وجہ سے یہ میچ یہاں ہونے جا رہا ہے،، کراچی نے آج دنیا کو پرامن ہونے کا پیغام دے دیا،، پوری دنیا کو کراچی میں امن نظر آرہا ہے کیونکہ ہمارے بہادر شہدا نے اس کیلئے اپنا خون بہایا ہے،، ہماری بہادر پولیس، رینجرز اور پاک فوج نے کراچی کو محفوظ کیا ہے،، اگر ہمارے اداروں کی مدد نہ ملتی تو میں یہاں نہیں آسکتا تھا،، وزیر اعلیٰ سندھ نے سخت محنت کرکے ہمارا ساتھ دیا,نجم سیٹھی نے کراچی والوں کو مخاطب کرکے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد ویسٹ انڈیز کا دورہ ہوگااور کراچی والوں نے پھر سے سٹیڈیم کو بھرنا ہے،، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نہ میرا ہے نہ تیرا ہے یہ سب پاکستان کا ہے