دوسرا ون ڈے،آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے،آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر47.5 اوور میں حاصل کر لیا۔کپتان ایرون فنچ نے ناقابل شکست 155 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی۔