پاکستان ہندو کونسل کا بھارت پر پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریزپر زور
پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی رامیش کمار VANKWANI نے دوہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لینے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے امیدظاہر کی کہ اقلیتوں سے متعلق تمام مسائل اب عمران خان کی قیادت میں مستقل بنیادوں پر حل کیے جائیںگے ۔سندھ میں دوہندو لڑکیوں کے اغواء سے متعلق بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے بیان کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک کو دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے گریز کرناچاہیے ۔رامیش کمار VANKWANI نے کہاکہ حکومت مذہب کی جبری تبدیلی کے واقعات کے مستقل خاتمے کیلئے قانون لارہی ہے ۔