میانمار میں گودام میں دھماکہ سے 16 افراد ہلاک، 48 زخمی
میانمار میں ایک گودام میں دھماکہ ہونے سے کم از کم 16 ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار کی مشرقی ریاست شان کے مونگ ماو شہر کے ایک گودام میں دھماکہ ہوا،جہاں گیس سلنڈر اور دھماکہ خیز سمیت دیگر تعمیراتی چیزیں رکھی ہوئی تھیں۔دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔