ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز،2 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ملک بھرمیں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم سے شروع ہوگئی ۔ یکم اپریل تک جاری رہنے والی مہم کے دوران چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں دو کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے۔انسداد پولیو پروگرام کے تحت شروع ہونے والی مہم میں ملک کے97اضلاع میں 2کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ تین روزہ مہم میں ایک لاکھ 40ہزار سے زیادہ پولیو ورکرز خدمات انجام دیں گے۔حکام نے تمام مکاتب فکر سے درخواست کی ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، یہ موسم پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے انتہائی موزوں ہے، والدین کے تعاون سے ہمیشہ کیلئے پولیو کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ پیر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران اسلام آباد میں 2لاکھ پچاس ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔خیبرپختونخوا کے 25اضلاع بشمول7قبائلی اضلاع میں 55لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ پنجاب کے12اضلاع میں65لاکھ سے زائد، سندھ کے20اضلاع میں61لاکھ سے زائد اور بلوچستان میں 17لاکھ سے زیادہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔