پاک بحریہ کا سی پی اوز، سیلرز، سویلینز کیلئے اوپن فورم کا انعقاد
پاک بحریہ کے سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز کے لیے اسلام آباد میں امیرالبحر کے اوپن فورم کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اوپن فورم میں شرکت کی،اوپن فورم میں پاک بحریہ میں فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔اوپن فورم میں امیر البحر نے سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے سیر حاصل جوابات دیئے ۔نیول چیف نے کہا کہ ہمیں اس بات پر کامل یقین ہونا چاہیے کہ ہمارے لیے اللہ ہی کافی ہے اور وہی بڑا کارساز ہے۔انہوں نے کہا کہ کردار کی پختگی کے ساتھ ساتھ حربی مہارتوں کو یقینی بنانابھی ہماری ذمہ داری ہے ۔ نیول چیف نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کے آفیسرز اور اور جوانوں کے اعلی جذبہ اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی