وزیراعظم نے پناہ گاہوں کے بہتر انتظام کیلئے تحریک انصاف کا 5رکنی بورڈ تشکیل دیدیا
وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پناہ گاہوں کے بہتر انتظام کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا پانچ رکنی بورڈ تشکیل دیا ہے۔بورڈ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق ، وزیر صحت عامر محمود کیانی، ارشد داد، راجہ خرم نواز اور عارف عباسی شامل ہیں۔پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے وزیراعظم نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔