پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا
پشاورمیں تمام بازار اور مارکیٹوں سمیت بڑے تجارتی مراکز بند ہونے سے ہو عالم ہے جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے لوگوں کیلئے آمد و رفت انتہائی مشکل ہو گئی ہے ۔ رکشہ اور ٹیکسی کرایوں میں بے تحاشااضافہ کر دیاگیا ہے ۔اندرون شہر سے پشاورکینٹ اور دیگر علاقوں کو جانے والے افراد مجبور ی کے باعث پیدل سفر کررہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاورمیں کورونا وائرس خدشے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تمام بازار پیر کے روز بھی بند ہیں اور بڑی مارکیٹوں سمیت تجارتی مراکز کو بھی بند رکھا گیا ہے تاہم نانبائیوں کی دکانوں سمیت اشیائے خوردونوش اور دودھ ،چکن،پھلوں اور سبزیوں کی دکانوں کو کھلا رکھا گیا تاہم پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے جس کا فائدہ رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے اٹھا کر کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے جس پر زیادہ تر شہری ضروری کام کے سلسلے میں پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔