کورونا وائرس: پاکستان کے مختلف شہروں میں عشا کے بعد بیک وقت اذانیں
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں گھروں میں محصور افراد جہاں مصروف رہنے کے لیے مختلف کام سر انجام دے رہے ہیں وہیں کئی افراد ایسے مشکل وقت میں اپنے اپنے عقائد کے مطابق عبادات میں مصروف ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے مختلف مذاہب و عقائد کے لوگ گھروں میں رہنے کے باوجود عبادات میں مصروف ہیں اور وہ کورونا سے تحفظ کے لیے خصوصی عبادتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔