موٹر وے زیادتی کیس: مجرمان نے سزائوں کے خلاف اپیل دائرکردی۔
موٹروے زیادتی کیس کے مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا نے سزائوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ۔ عابد ملہی اور شفقت بگا کی جانب سے قاسم آرائیں ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ مجرموں کو موٹر وے پر زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی، مجرموں کی موت کی سزا پر عمل لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے مشروط ہوگا۔اپیل کے متن کے مطابق اغوا کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کو عمر قید کی سزائیں سنائیں،عدالت نے مجرموں کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔