پریڈ گرائونڈ ارطغرل ڈرامے کی دھن سے گونج اٹھا
پریڈ گرائونڈ میں ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی دھن بھی بجائی گئی۔جمعرات کو یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر دوست اسلامی ملک ترکی کے فوجی دستوں نے بھی فن کا مظاہرہ کیا۔ ترک بینڈ کے دستوں نے پاکستان کے ملی نغمے گنگنائے اور دھنیں بجا کر شرکا کو اپنی جانب متوجہ کیا۔یوم پاکستان کی پریڈ میں پاک ترک دوستی کا رنگ بھی نمایاں رہا۔ ترک ملٹری بینڈ نے ثقافت کے رنگ دکھائے اور دل دل پاکستان گا کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ صدر پاکستان نے بھی خوب داد دی۔ترک بینڈ نے دل دل پاکستان کا نغمہ پیش کیا اور ترک مسلح افوا ج کے بینڈ نے ترکی کی روایتی دھنیں بھی بجائیں۔پریڈ گرائونڈ میں ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی دھن بھی بجائی گئی۔پریڈ کے دوران ترک کمانڈر نے اردو میں کمینٹری کی۔ یوم پاکستان پریڈ میں سولو ترک طیاروں نے شاندار مظاہرہ بھی کیا۔