آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سیف سٹیز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے نائٹ پٹرولنگ سرویلنس کا آغاز

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سیف سٹیز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے نائٹ پٹرولنگ سرویلنس کا آغاز کردیا گیا۔جرائم کی سرکوبی اور شہریوں کی حفاظت کیلئے نائٹ پٹرولنگ اور مانیٹرنگ کی ازسرنو منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈویژنل ایس پیز کو سیف سٹیز سے نائٹ پٹرولنگ کیلئے تعینات کر دیا۔سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے کرائم پاکٹس اور کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔سیف سٹیز ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس گشت اور ناکہ بندی کو مزید موثر بھی بنایا جا رہا ہے۔اس حوالے سے کرائم ہیٹ میپ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیلئے فورس کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔ ایل ٹی ای ہینڈ سیٹس اور فیشل ریکگنیشن کیمروں کی مدد سے بھی سرویلنس جاری ہے۔ایمرجنسی 15 کالز اور مختلف مقامات پر جرائم کے رجحان کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن ہو گا۔غیر ذمہ داری اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرائم فائٹنگ کیلئے سیف سٹیز سسٹم سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔