پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں سے اشتہاریوں کا سراغ لگانے کا سلسلہ جاری

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں سے اشتہاریوں کا سراغ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔اشتہاری ملزمان سمیت فورتھ شیڈول میں شامل ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں میں سرویلنس کے دوران مناواں سےA کیٹگری کے ملزم کو دیکھا گیا جس پر قتل کے مقدمات سمیت متعدد مقدمات درج تھے۔ پٹرولنگ پر مامور ٹیم نے کیمروں کے ذریعے ملزم کی نشاندہی کی۔ جس پر بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اشتہاری عمران بٹ کو مناواں سے گرفتار کر لیا۔ملزم عمران قتل کے مقدمہ میں 1 سال سے سیالکوٹ سے روپوش تھا۔آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق کرائم فائٹنگ کیلئے سیف سٹیز سسٹم سے تمام وسائل کوبروئے کار لایا جارہا ہے۔