شیطان قید اور سیاسی شیطان آزاد گھوم رہا ہے: طلال چودھری

پنے ایک بیان میں طلال چودھری نے کہا کہ عمران شیطان، فراڈیا اور جھوٹا ہے، ایسےشیطان قید ہو جائیں تو ملک سے مہنگائی ختم ہو جائے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے مزید کہا ہے کہ جسے ڈالر کی قیمت ٹی وی سے پتا چلتی تھی وہ ملک کو حل دے گا؟ ن لیگی رہنما نے کہا کہ خان صاحب ٹیرین کو بھی حقیقی آزادی چاہیے اور پاکستان کو فارن فنڈڈ دہشت گرد سے حقیقی آزادی چاہیے۔