غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے،واپس جانیوالوں کی تعداد 5 لاکھ 20ہزار 692 تک پہنچ گئی ۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مزید 7186غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 2874 مرد، 1543 خواتین اور 2769 بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کے لئے 284 گاڑیوں میں 297 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 5 لاکھ 20 ہزار 692 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔