حج کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی بریت کی درخواست مسترد، ملزمان پر تیس مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

حج کرپشن کیس ميں گرفتار سابق وفاقی وزیرمذہبی امورحامد سعيد کاظمی نے دفعہ دوسو پینسٹھ کے، کے تحت اپنی بریت کیلئے درخواست دائرکی تھی جسے عدالت نے قبل ازوقت قرار دے کرمسترد کرديا،راولپنڈی سینٹرل کی اسپيشل عدالت نے گزشتہ روزسماعت کے بعد درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے آج سنایا گیا، عدالت نے حکم ميں مزيد لکھا ہے کہ ابھی اس کيس ميں فردجرم عائد ہوئی اور نہ ہی گواہ پيش ہوئے ہيں۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت تیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پرملزمان پرفرد جرم عائد کی جائے گی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی امورحامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کرپشن کے ثبوت نہیں ملے۔ دہشت گردوں سے بارودی جیکٹ برآمد ہوتی ہے لیکن دوتین ماہ بعد وہ بے گناہ قرارپاجاتے ہیں،