پرویز مشرف کو اپنی ماں کا قاتل سمجھتے ہیں۔ بلاول

امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ وہ ا پنی ماں کے قتل کا ذمہ دار پرویزمشرف کو سمجھتے ہیں کیونکہ سابق صدر بے نظیر کو لاحق خطرے سے آگاہ تھے،ماضی میں خودپرویزمشرف نے ان کی والدہ کو دھمکی دی تھی کہ بی بی کی سیکیورٹی کا تعلق براہ راست حکومت کے ساتھ تعلقات اورتعاون پر ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ جب ملک میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تو بے نظیر بھٹو نے اس کے خلاف بھرپورآواز اٹھائی جس کی پاداش میں ان کی سیکیورٹی کم کردی گئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مشکل گھڑی ہے جس کےلئےسب کو اپنا کردار اداکرنا ہے،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فوجیوں کےخون کا امداد سے سودا نہیں کرتے،دیر نہیں ہوئی امریکا سلالہ واقعے پر ابھی بھی معافی مانگ سکتا ہے۔