کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق اورخاتون سمیت تین زخمی ہوگئے
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے کورنگی بلال کالونی اوربہادرآباد میں پینتیس سالہ عبدالشکوراور چوبیس سالہ فیصل کوقتل کردیا،ملیر ماڈل کالونی اورگلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا ایک اورواقعہ لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے اٹھائیس سالہ ساجد زخمی ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا اور زخمی ہونے والے شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے