نواب شاہ، کراچی سے اٹک جانیوالی مسافر کوچ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، سات افراد ہلاک، تین زخمی

نامعلوم ملزمان نے قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پررنگ شاخ کے قریب بس نمبر جی بی چھ آٹھ پانچ آٹھ پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سات افراد دم توڑگئے، واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور نہ واقعہ کی وجوہات کاعلم ہوسکا ہے