صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
صدر مملکت آصف زرداری شکاگو کانفرنس میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ترجما ن ايوان صدر کے مطابق صدر زرداری نے کراچی سميت سندھ بھر ميں امن و امان کی صورتحال پر آج بلاول ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس ميں گورنرو وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزيرداخلہ شريک ہوں گے. اجلاس میں کراچی میں عوامی تحریک کی ریلی پر فائرنگ سمیت جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے حوالے سے بات ہوگی۔