کرکٹ شائقین پاک بھارت میچز کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔ شعیب ملک

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی پر بہت خوش ہیں اوردورہ سری لنکا میں اچھا پرفارم کر کے اپنی سلیکشن درست ثابت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کی وکٹوں میں زیادہ فرق نہیں ہے،قومی ٹیم کو وہاں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز نہ ہونے کا نقصان دونوں ملکوں کو ہو رہا ہے،انڈیا کی جانب سے سیالکوٹ سٹالین کو چمپئین لیگز میں شرکت کی دعوت خوش آئند ہے۔ ۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اپنے سسرال میں کھیلنے کا اُن پر کوئی پریشر نہیں ہوگا اور تمام لڑکے تجربہ کار ہیں وہاں جا کر ملک کی عزت کے لیے کھیلیں گے۔