اسلام آباد پولیس نے بارہ کہو کے علاقے سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق نصرت بلال عرف بلالی نامی مبینہ دہشت گرد کوتھانہ بارہ کہو کے علاقے سے گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اوراسلحہ بھی برآمدکیا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزم انتہائی خطرناک ہے اوراس کے ساتھیوں کا بھی کھوج لگایا جارہاہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج کرلیا ہے، دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظراسلام آباد بھرمیں سیکیورٹی پہلے ہی سے سخت ہے