افغانستان میں امریکہ اور نیٹو افواج کی موجودگی پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے،نیٹو سپلائی لائن کسی صورت بحال نہیں ہونا چاہیئے۔ قاضی حسین احمد

اسلام آباد میں تکمیل درس بخاری شریف کی تقریب کے بعد وقت نیوز سے خصوصی گفتگوکرتےہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ نیٹو سپلائی لائن کسی قیمت نہیں کھولنا چاہیے ایسا فیصلہ دشمن کو طاقتور بنانے اور اپنی قبر کھودنے کے مترادف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ اور نیٹوافواج کی موجودگی ایٹمی اثاثوں کے ساتھ پاکستان کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں ہے،دشمن ملک بھارت مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ منصفانہ انتخابات کے لئے آزاد الیکشن کمیشن کی تقرری ضروری ہے جماعت اسلامی انتخابات کے حوالے سے نیا سیاسی اتحاد بنانے کےلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے۔