پنجاب بار کونسل نےلاہور ہائیکورٹ میں پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے چاروکلاء کے لائسنس معطل کرتے ہوئے انہیں طلب کر لیا ہے۔

بائیس مئی کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس انوار الحق کی عدالت کے باہر اے ایس آئی محمد خالد کورفیق جٹھول، شاہد اقبال، طیب شاہین اور تصور سمیت پندرہ وکلاء نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔جس کے بعد عدالت نے وکلاء رہنمائوں کو ایسے افسوسناک واقعات کے سدباب کےلیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر پنجاب بار کونسل نے ایکشن کرتے ہوئے پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے چاروں وکلاء کے لائسنس معطل کردئیے ہیں اور انہیں دو جون کو پنجاب بار کونسل طلب کرلیا گیا ہے۔