امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ای میل کو نظر انداز کرنا صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دفاتر میں ہر لمحہ ای میل تک رسائی کرنے والے افراد کے دل کی دھڑکن تیزی سے اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ملازمین ای میل دیکھنے سے گریز کریں تو یہ ان کی صحت کے لئے بہتر ہوگا،تحقیق کے مطابق مسلسل ای میلز دیکھنے سے جسمانی تناؤ بڑھتا ہے جسے دل کی دھڑکن میں اضافہ ہوتا ہے جس کے باعث کئی قسم کے نقصانات کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے،ماہرین کے مطابق ای میلز کی جگہ لوگوں سے براہ راست ملاقات یا گفتگو زیادہ پر مسرت تجربہ ہے۔