کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ملا جلا رجحان رہا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران دونوں سیشن کے دوران اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس تیرہ ہزار نو سو نناموے پوائنٹس کی سطح تک پہنچنے میں کامیاب ہوا تاہم فرٹیلائزر اسٹاکس میں شئیرز کی فروخت نے تیزی کو محدود کر دیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بارہ پوائنٹس کمی کے بعد تیرہ ہزار نو سو پچیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک کروڑ شئیرز کمی کے بعد سولہ کروڑ باون لاکھ شئیرز رہا، حجم کے اعتبار سے حب پاور کمپنی میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔لکی سیمنٹ ، نیشنل بینک، فوجی فرٹیلائزر اور اوجی ڈی سی سمیت انرجی اسٹاکس میں مندی نے سرمایہ کاروں کو نئی سرمایہ کاری سے دور رکھا۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ اور عالمی اسٹاک مارکیٹوں کی مندی کی بدولت رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی۔