اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری رشید کو بطور چیئرمین پیمرا عہدے پر بحال کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی اور چوہدری رشید کی بطور چیئرمین برطرفی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے چوہدری رشید کو بطور چیئرمین پیمرا عہدے پر بحال کر دیا، قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کے تقرر کو کالعدم قرار دے دیا، وفاقی حکومت نے بطور سیکرٹری اطلاعات و نشریات اپنا نام چیئرمین پیمرا کے لئے وزیراعظم ہاؤس بھجوانے اور پیمرا میں غیرقانونی تعیناتیوں اور بدعنوانی کے الزام میں چوہدری رشید کو عہدے سے برطرف کیا تھا، جس کے خلاف چوہدری رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، انہوں نے سابق قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی تعیناتی کو بھی عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔