منی لانڈرنگ کیس میں ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں آٹھویں بار توسیع کر دی گئی

منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ماڈل ایان علی کے خلاف کیس کی سماعت راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ہوئی، کیس کی سماعت سے قبل ماڈل ایان علی کو بخشی خانے پہنچایا گیا جہاں ایان علی کی اپنے والد راجہ حفیظ سے ملاقات ہونا تھی، تاہم ایان علی نے والد سے ملاقات سے انکار کر دیا، بخشی خانے سے ملزمہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ڈیوٹی جج صابر سلطان نے کیس کی سماعت کی، کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کسٹم حکام کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر حتمی چالان پیش کیا جائے،، بعدازاں عدالت نے ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت اٹھائیس مئی تک ملتوی کر دی، ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں آٹھویں بار توسیع کی گئی ہے، پولیس نے سماعت کے دوران راجہ حفیظ کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا،راجہ حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی کی پروا نہیں، وہ صرف اپنی بیٹی کے بارے میں فکرمند ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بےنظیر کی فیملی سے دیرینہ تعلقات ہیں تاہم اس کیس میں آصف زرداری سے تعلق نہ جوڑا جائے راجہ حفیظ راجہ حفیظ نے کہاکہ ان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں،، بیٹی سے ملنا چاہتا ہوں مگر پولیس ملنے نہیں دیتی،ایان سے ملاقات کے بعد حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا