آصف علی زرداری سے خاندانی تعلق ہے ،بیٹی سے مل کرحقائق سے پردہ اٹھاؤں گا:راجہ حفیظ

کرنسی سکینڈل میں پیشی کے موقع پرایان علی کے والد نے بیٹی سے ملنا چاہا توایان علی نے صاف انکار کردیا اورکہا میرا باپ میری ماں کو8سال پہلے چھوڑ گیا تھا،اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ حفیظ کا کہنا تھا کہ صرف آصف علی زرداری سے تعلق نہ جوڑا جائے ،بینظیر کے دور سے خاندانی مراسم ہیںراجہ حفیظ نے کہا کہ وہ بیٹی سے ملنا چاہتے ہیں لیکن پولیس انہیں ملنے نہیں دے رہیں،ایان علی سے مل کرتمام حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا