کراچی میں نجی بینک کا سیکیورٹی گارڈ نوے لاکرز توڑ کر کروڑوں روپے مالیت کے زیوارات لوٹ کر فرار ہو گیا

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقعہ نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے راتوں رات بینک کے نوے لاکرز توڑے، اور کروڑوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گیا ، ملزم نواز گل نجی سیکیورٹی کمپنی کا ملازم تھا اور ایک سال سے بینک میں کام کر رہا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پارا چنار کا رہائشی ہے ، جس کا تمام رکارڈ بھی موجود ہے ، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ، جبکہ تمام بس اڈوں اور ریلوے سٹیشنز پر ملزم کی گرفتاری کیلئے نفری تعینات کر دی ہے، پولیس نے ملزم کے تین دوستوں کو گرفتار کر لیا جن سے تفتیش جاری ہے