کرنسی سکینڈل میں گرفتار ماڈل ایان علی کے نت نئے انداز, عدالت میں حاضری لگوائی اورپھر اگلی پیشی مل گئی

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سپر ماڈل ایان علی کی عدالت میں پیشیوں کے ساتھ ساتھ فیشن بھی جاری ہیں۔ جیل میں بھی ایان علی فیشن برینڈ بن گئیں، ہر پیشی پر نیا انداز اپنانے والی ایان علی آج ہیٹ اورہڈ پہن کرعدالت آئیں ،کیمرے کی آنکھ سے بچنے کیلئے آج چہرہ چھپا کرپیش ہوئیں- ایان علی ہڈ سے اپنا چہرہ چھپا کر عدالت پہنچیں تو احاطے میں ایک جھلک دیکھنے کو بےقرار کھڑے ان کے مداحوں کو مایوسی ہوئی۔ کرنسی سکینڈل میں کوئی پیش رفت ہویا نہ ہو، ماڈل کوپیشی پرلانے والے پولیس اہلکاروں کو ہرمرتبہ نیا فیشن دیکھنے کوضرور مل جاتا ہے۔ سخت سکیورٹی میں ایان علی کیٹ واک کے انداز میں عدالت پہنچی تو جج نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28مئی تک توسیع کردی،اس طرح سپرماڈل کوآٹھویں مرتبہ توسیع مل گئی۔