تحریک انصاف نے ڈسکہ واقعے کیخلاف منگل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ڈسکہ واقعہ کیخلاف پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے منگل کو ملک گیر احتجاج کی کال دی گئی، تحریک انصاف شہر شہر مظاہرے کریگی، اور یہ مظاہرے پرامن ہونگے، ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ڈسکہ میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے دونوں وکلا کا تعلق انصاف لائیز فورم سے تھا، واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر معاملے پر اپنی سیاست چمکانا چھوڑ دیں،، عمران خان پنجاب کے بجائے خیبر پی کے میں اصلاحات پر توجہ دیں، وکلاءآئین اور قانون کے محافظ ہیں‘ قانون ہاتھ میں لینا وکلاءکا شعار نہیں،مہذب احتجاج‘ پرتشدد احتجاج سے زیادہ موثر ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،، وکلا سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے-