سیاسی وعسکری قیاد ت کا ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات پراتفاق

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بھارت کی طرف سے دہشت گردی کے حوالے اشتعال انگیز بیانات اور خطے کی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، سیاسی و عسکری قیادت نے ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات پر اتفاق کیا، تاہم پاکستان کو کمزور نہ سمجھا جائے، مسلح افواج اور عوام ملک کی سالمیت اور خود مختاری کےلئے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلئے تیار ہیں، آرمی چیف نے وزیراعظم نوازشریف کو آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سانحہ صفورا پر بھی بات چیت کی گئی۔