حکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹےمیں ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا
ملک بھرمیں سورج کےتیورمزیدبگڑگئےہیں،، میدانی علاقوں میں گرمی شدت اختیارکرگئی،، قیامت خیزگرمی سے درجہ حرارت میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے،سرگودھا،لاہور،ملتان اورفیصل آباد میں پارہ بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گادوسری جانب کراچی سمیت اندرون سندھ میں بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے،، سورج کراچی سمیت اندرون سندھ میں آنکھیں دکھانےلگا،، کراچی میں پارہ سینتالیس، حیدرآباد میں چوالیس جبکہ سکھر میں چھیالیس تک پہنچ گیا،، جبکہ شہید بے نظیرآباد،رحیم یار خان ،پڈ عیدن ،جیکب آباد اور چھور میں بھی شدید گرمی ریکارڈ کی گئی۔