بحرعرب میں اٹھنے والے طوفان میکونو ہفتہ سے منگل تک سعودی عرب سے ٹکرائےگا۔
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحرعرب میں اٹھنے والے طوفان میکونو سے ہفتہ سے منگل تک شرورہ ، صحرائے ربع الخالی اور الخرخیر میں موسلادھار بارش اور تیز آندھی کا اندیشہ ہے۔ ہوا کی رفتار 75کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔ اسی طرح الافلاج اور وادی الداوسر میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش جبکہ تیز ہوا کی وجہ سے گرد وغبار کا طوفان بھی متوقع ہے۔ طوفان کے مرکز میں ہوا کی رفتار126 سے 144کلو میٹر فی گھنٹہ تک چلنے کا امکان ہے جبکہ بحر عرب میں موجوں کی اونچائی 5 سے 8 میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔