نگران وزیراعظم کا معاملہ: دونوں رہنماؤں کے درمیان چھٹی ملاقات منسوخ کردی گئی۔
نگران وزیراعظم کا معاملہ جوں کا توں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقاتیں بھی بے نتیجہ رہیں، دونوں رہنماؤں کے درمیان چھٹی ملاقات منسوخ کردی گئی، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اب وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہو گئی ، ڈیڈ لاک برقرار ہے، لگتا ہے نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا، اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعظم کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ وہ خط میں وزیر اعظم کو بتائیں گے کہ انہوں نے اپنے وعدے سے انحراف کیا،مسلم لیگ ن نے کہا تھا کہ کسی ریٹائرڈ جج کا نام نگران وزیراعظم کے لئے نہ دیا جائے، بات چیت کے تحت پیپلز پارٹی نے کسی ریٹائرڈ جج کا نام نہیں دیا، پیپلز پارٹی نگران وزیراعظم کے لئے ریٹائرڈ جج کا نام دینا چاہتی تھی، ان کا کہنا تھا کہ سپیکر کو خط کے ذریعے پارلیمانی کمیٹی کے لئے نام بھجوائیں گے، نگران وزیراعظم کے لئے بھی نام تحریری طور پر اسپیکر کو بھجوائے جائیں گے