میاں صاحب ڈبل گیم کھیلتے ہیں،کہتے کچھ ہیں اورکرتے کچھ ہیں, میاں صاحب بتائیں وہ پاکستان کے ساتھ ہیں یا نہیں۔ آصف زرداری
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ بھٹو صاحب نے کہا تھا فاٹا کوکے پی میں ضم کروں گا،،فاٹا کے انضمام پرپوری پارلیمنٹ کومبارکباد دیتا ہوں،انھوں نے کہا کہ میاں صاحب ڈبل گیم کھیلتے ہیں،،کہتے کچھ ہیں اورکرتے کچھ ہیں, موجودہ سیاسی صورتحال پرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اسٹیبلیشمنٹ کے ساتھ نہیں مگرپاکستان کے ساتھ ضرورہیں،میاں صاحب بتائیں وہ کس کے ساتھ ہیں۔۔عدالتوں اورجیلوں کا سامنا بی بی شہید اورمیں نے بھی کیا ہے,نگران وزیراعظم کے حوالے سے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کے لیے کسی جج کا نام نہیں دیا،نگران حکومت جوبھی ہواس کا ساتھ دیں گے،فاٹا انضمام پرمولانا فضل الرحمان اورہمارے مؤقف میں واضح فرق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازکے کہٹرے میں پیش ہونے پرانہیں خوشی نہیں ہوئی،،لیکن جب بی بی شہید اوروہ جیلوں میں تھے تویہ لوگ سازشیں کرتے تھے, آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کومضبوط کرنا چاہتے ہیں،،قومی کمیشن بنا توپھرسب کچھ سامنے آئے گا