مسلم لیگ ن کے علاوہ کوئی جماعت ووٹ کی حقدار نہیں، جو پارٹی کا وفادار نہیں وہ ملک کا بھی وفادار نہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
شیخوپورہ میں گیس کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جماعتیں بدلنے والے اپنی خدمت کر سکتے ہیں عوام کی نہیں، جو پارٹی کا وفادار نہیں وہ ملک کا بھی وفادار نہیں، مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر جانے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے علاوہ کوئی جماعت ووٹ کی حقدار نہیں، 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی، اگلا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا،،، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ،، پندرہ سو دن میں کام نہ کرنے والے آج 100 دن کا منصوبہ دے رہے ہیں،، سیاستی جماعتوں کی سوچ میں واضح فرق ہے، وہ جو کام کرنے کے وعدے کر رہے ہیں مسلم لیگ ن پہلے ہی کرچکی ہے