ضروری نہیں تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے کامیاب ہوں،تصدق حسین جیلانی بظاہر پہلی ترجیح ہیں،سابق وزیر داخلہ چودھری نثار
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ پچانوے فیصد ایم این اے میرے ہم خیال تھے لیکن کوئی موقف کو عملی جامہ پہنانے والا بھی ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے امیدوارکامیاب ہوں۔ ہرسیاسی جماعت کے اپنے اپنے الیکٹ ایبل ہوتے ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کے دو حلقوں کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے دوحلقوں سے بھی الیکشن لڑیں گے۔ ایک صحافی نے عمران خان کے آئندہ وزیراعظم بننے سے متعلق سوال کیا تو چوہدری نثاربولے کہ میرا بھی یہی سوال ہے کہ کیا عمران خان آئندہ وزیراعظم ہوں گے۔نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پرانہوں نے کہا کہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جانے کا امکان ہے جبکہ تصدق حسین جیلانی بظاہرپہلی ترجیح ہیں۔