لارڈزٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ،گرین شرٹس نےدوسرے روزآٹھ وکٹوں کے نقصان پرتین سوپچاس رنزبنالیے
لارڈ ٹیسٹ کے دوسرے روزپاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پرپچاس رنزسے اننگزکا آغازکیا،،ستاسی کے مجموعی سکورپرحارث سہیل انتالیس رنزبنا کرکیچ آؤٹ ہوگئے،،اظہرعلی نصف سنچری بنا کرایک سوانیس کے مجموعی سکورپرآؤٹ ہوئے،،پاکستان کی جانب سے اسد شفیق،،بابراعظم اورشاداب خان نے بھی نصف سنچریاں سکورکیں،،اسد شفیق نے انسٹھ،،شاداب خان نے باون رنزبنائے،،بابراعظم 69رنزپرگیند کلائی پرلگنے سے زخمی ہوکرگراؤنڈ سے باہرچلے گئے،،کپتان سرفرازاحمد نورنزبنا کرآؤٹ ہوئے،،پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پرتین سوپچاس رنزبنائے،گرین شرٹس کومیزبان ٹیم پرایک سوچھیاسٹھ رنزکی برتری حاصل ہوگئی،،انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن اوربین سٹوکس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں،،جبکہ براڈ اورووڈ نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا،،انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگزمیں ایک سوچوراسی رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی تھی