حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدہ نہیں ، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدہ نہیں ہے، وزیراعظم نے نیکٹا کا آج تک ایک اجلاس تک نہیں بلایا، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد پاکستان پیپلزپارٹی کا دیرینہ مطالبہ ہے،ملک میں جگہ جگہ پھر سے دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں، حکومت کو انتہاپسندوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے جمعہ کو گھوٹکی خان گڑھ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔میں یہاں گھوٹکی میں تعزیت کرنے آیا ہوں۔ مہر فیملی سے ہمارا خاندانی و سیاسی تعلق ہے ۔ دعاگو ہوں کہ اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کو خدا ہمت دے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئٹہ میں آج ایک بار پھر دھماکا ہوا ہے۔ کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتا ہوں۔ بلوچستان میں ہونے والی بار بار کی دہشت گردی کے معاملے پر توجہ ضروری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد پاکستان پیپلزپارٹی کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم نے نیکٹا کا آج تک ایک اجلاس تک نہیں بلایا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی انتہاپسندی اور دہشت گردی سے متعلق ہمیشہ سے ایک واضح پالیسی ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی حکومت میں آئی، دہشت گردی کے خلاف واضح اقدامات کئے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں جگہ جگہ پھر سے دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں۔ حکومت کو انتہاپسندوں کا مقابلہ کرنا ہوگا