امریکا نے چین کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ چین امریکا کی قومی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ بن چکا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ گوگل کے بعد امریکا کی مزید کمپنیاں بھی چینی ٹیکنالوجی کمپنی ھواوے ٹیکنالوجیز کا بائیکاٹ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ ان امریکی کمپنیوں کا بھی بائیکاٹ کرے گی جو چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ساتھ اپنے تجارتی روابط برقرار رکھے گی۔ انہوں نے ایغور مسلمانوں سے متعلق کہا کہ چین اپنے ہاں ایغور نسل کی مسلمان اکثریت کی نگرانی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے آلات کا استعمال کررہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین اپنے ہاں ایغور نسل کی مسلمان اکثریت کی نگرانی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے آلات کا استعمال کررہا ہے۔ امریکی فیصلے کو چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہی نہیں بلکہ چین کی ٹیکنالوجی کی صنعت پر کاری ضرب قرا ردیا جا رہا ہے۔ امریکا دعویٰ کرتا ہے کہ ہواوے چینی حکومت کے لیے جاسوسی کےآلات مہیا کررہی ہے۔ گذشتہ ہفتے امریکا نے چینی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے اپنے بیجنگ حکومت کے ساتھ تعلقات کی حقیقت کو چھپاتی ہے۔