امریکا کامشرق وسطیٰ میں مزید ڈیڑھ ہزار فوجی بھیجنے کا فیصلہ
امریکا اورایران کے درمیان تناؤاورکشیدگی برقرار ہے،امریکانے مشرق وسطیٰ میں مزید 1500فوجی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کا تحفظ ضروری ہے، اس مقصد کیلئے نسبتاً کم تعداد میں اہلکار بھیجے جارہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس دستے میں بحالی کا کام کرنے والے ایئرکرافٹ، جنگی طیارے، انجینئرز اورپیٹریاٹ میزائل ڈیفنس بٹالین کے اہلکار شامل ہیں۔ اس سے قبل امریکا کی جانب سے فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق خبروں کی تردید کی جاتی رہی تھی۔ امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد دونوں ممالک کےمابین کشیدگی بڑھ گئی ہےاور واشنگٹن نے خلیج فارس میں بحری جنگی بیڑا اوربی ففٹی ٹو بمبار تعینات کردیئے ہیں